• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتائیت کی بیخ کنی کیلئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر یں گے،ڈاکٹر محمد اکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر )چیئرمین پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ڈاکٹر عرفان پراچہ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل بشیر،ڈاکٹر عبدالرحمان شاہد،ڈاکٹر عبدالسمیع،ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،ڈاکٹر مجاہد اقبال،ڈاکٹر محمد أصف،ڈاکٹر عدیل طارق اور ڈاکٹر انیق مجاہد نے شرکت کی۔چئیرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملک سے اتائیت کی بیخ کنی کیلئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی کیونکہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کا خاتمہ کر کے ہی انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے،پرائیوٹ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنائیں گے اور حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ نجی ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے،میڈیکل کے شعبہ میں پرائیوٹ ڈاکٹرز کی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں کہ وہ کس طرح انسانیت کی خدمت سرگرم ہیں اور خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنے فرائض مسیحائی سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ڈاکٹروں کی بچوں کو حکومت مفت تعلیم کے مواقع فراہم کرے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔
ملتان سے مزید