• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ملک سے باہر، عوام سموگ کے عذاب میں ہیں،روبینہ اختر

ملتان ( سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی لاپرواہیوں اور کوتاہیوں کے نتیجے میں آج کل سموگ کی صورت میں جو عذاب عوام کے سر پر ہے وزیراعلیٰ ملک سے باہر چلی گئی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے حکومت کا زور ہے تو دکانیں بند کرانے پر جس کے ساتھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اتنی زیادہ تکلیف دیکھ کر یہ اپنے لیے خود سزا تجویز کر رہے ہیں اور یہ سزا ان کو انے والے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ملے گی یہ باتیں انہوں نے ککر والا سورج میانی میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔
ملتان سے مزید