پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے اسلام آبا کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ سے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی درخواست پر ٹربیونل کو تبدیل کر دیا تھا۔