خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کا کہنا ہے کہ پشاور میں آئندہ برس فروری تک ایکسپو سینٹر قائم کر دیا جائے گا۔
پشاور میں صوبائی گورنر سے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وفد نے کوہاٹ چیمبر کے مستقل دفتر سمیت دیگر مطالبات سے صوبائی گورنر کو آگاہ کیا۔
فیصل کریم کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی ترقی میں صنعت و تجارت کے شعبے کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ پشاور میں ایکسپو سینٹر کے قیام کے لیے 4 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں، جو آئندہ برس فروری تک مکمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں صوبے کے لیے کاروباری منصوبوں کو شامل کرنے پر وفاق سے بات کی جائے گی، کاروباری طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔