ڈسکہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیے۔
پولیس کے مطابق والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے ساس، نند اور نند کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا، بوری بند ٹکڑوں میں لاش نالہ ایک سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر ملک سے باہر ہے۔