• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی انڈر 19، پاکستان کا کامیاب آغاز

یو اے ای میں ہونیوالے سہ فریقی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں پاکستان نے یو اے ای کو دس وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیاب آغاز کیا ہے، شاہ زیب نے سنچری اسکور کی۔

دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افتتاحی میچ میں یو اے ای کی ٹیم کو 191 رنز پر آوٹ کیا، حریف ٹیم کے پانچ کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ 

پاکستان انڈر 19 کے عبدالسلام سبحان نے دو، جبکہ علی رضا، حسن اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

جواب میں پاکستان نے ہدف بغیر کسی نقصان کے 43 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ 

شاہ زیب خان نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عثمان خان نے 77 رنز بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید