• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران کراچی ایئر پورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایت نامے کے مطابق رات کو رن وے 25ایل شبنم سے گیلا ہونے کے سبب طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں۔سول ایوی ایشن کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لازمی احتیاط برتیں۔

ملک بھر سے سے مزید