• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِاعظم ٹرافی کے میچ کا نتیجہ ڈیڑھ دن میں آ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قائدِ اعظم ٹرافی میں ایک میچ کا نتیجہ ڈیڑھ دن میں آ گیا۔

آج کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو ڈیڑھ دن میں شکست دے دی۔

میرپور اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 100 اوورز کا کھیل بھی نہ ہو سکا۔

ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز میں 23 اوورز میں 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے بعد کراچی بلوز نے 49 اوورز میں 157 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں 107 رنز خسارے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی دوسری اننگز میں 20 ویں اوور میں 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کراچی بلوز نے میچ اننگز اور 56 رنز سے جیت لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید