• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کے بعد بھارت کا کبڈی ٹیم بھی پاکستان بھیجنے سے انکار


بھارت نے اپنی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کرتار پور، گجرات اور لاہور میں کبڈی میچز رکھے گئے تھے اور اس سلسلے کا پہلا میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں کھیلا جانا تھا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ بھارتی کبڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ میچز کے لیے پاکستان نہیں آ رہے، انہیں اس حوالے سے اجازت نہیں ملی۔

محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوس ناک ہے، میچز کے لیے پاکستان ٹیم نے بہت تیاری کی تھی اب پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان کرتار پور میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی تاحال این او سی جاری نہیں کیا ہے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید