اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماریشس کے عام انتخابات میں ڈاکٹر رام گولم کو کامیابی اور بعد ازاں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ ان کی ہر کامیابی ماریشس کے روشن مستقبل کی نوید ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور ماریشس کے دوستانہ اور پرجوش تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔