• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اےاہلکاروں کا ڈنمارک مطالعاتی دورہ،کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر بریفنگ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں بارڈر سکیورٹی کو بہتر بنانے، دستاویز کی حفاظت اور امیگریشن حکام کو بارڈر مینجمنٹ فریم ورک میں عالمی معیار کے بہترین طریقوں کے نفاذ کی تربیت کیلئے انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں کیلئے ڈنمارک کے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا۔ وفد کی قیادت چیف آف سٹاف ڈی جی ایف آئی اے جواد قمر کررہے تھے، مطالعاتی دورے کی خاص بات ڈنمارک کے نیشنل آئی ڈی سینٹر میں دو روزہ تربیت اور کوپن ہیگن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بریفنگ سیشن تھا۔
اسلام آباد سے مزید