• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادسرچ آپریشنز جاری،37مشکوک افراد سمیت گھروں ،ہوٹلز کی چیکنگ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے تھانہ نو ن کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کا انعقاد کیا،ایس پی انڈسٹر یل ایر یا زون کی زیر نگرانی سی ٹی ڈی، ایف سی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران37مشکوک افراد اور300 گھر وں،دکانوں،سرائے اور ہوٹلز سمیت41 گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد سیدعلی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15ایپ پر فوری اطلاع دیں۔
اسلام آباد سے مزید