• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ڈینگی کے 65 کنفرم مریض اب تک کی تعداد 5986 ہوگئی

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے،خصوصی نامہ نگار)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے65کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔ اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد5986 ہوگئی ہے۔سرکاری طور پر اب تک گیارہ اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔188ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 60،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 16،جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد3 ہے۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کی تعداد تین ہزار چھ سو 89 تک پہنچ گئی ہے ، ڈی ایچ او نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 173 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 31 شہری متاثر ہوئے، گزشتہ ماہ کی نسبت نومبر میں کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید