راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے69کنفرم مریض سامنے آئے جس سے مریضوں کی تعداد 5921ہوگئی ۔سرکاری طور پر اب تک گیارہ اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔175 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 63،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 14،فوجی فاؤنڈیشن میں 23، ہولی فیملی ہسپتال میں 72جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد3 ہے۔