• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں وارداتوں میں شہری کروڑوں کی نقدی سے محروم 2 کاریں 27 موٹر سائیکل چوری

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹتے رہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ باالجبر، سٹریٹ کرائم، نقب زنی اور چوری کی15 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ زیورات اور دیگر قیمتی سامان سمیت9موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ ترنول ، کرپا اور لوئی بھیر ایریا سے 3موٹر سائیکل‘ تھانہ آبپارہ‘ شالیمار‘ کورال اور انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے 4موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تھانہ کورال ایریا میں گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ سنبل ایریا سے کار چوری ہو گئی۔ 6مقدمات تھانہ آبپارہ، کورال، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، سبزی منڈی ،بھارہ کہو اور تھانہ گولڑہ میں درج ہوئے۔ راولپنڈی کے علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 18موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔ 10افراد سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ رتہ امرال ایریا بورنگ روڈ پرنعمان احمد کے گھر سے 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 56ہزار‘ سونا مالیتی 8لاکھ‘ موبائل اور ٹیبلٹ‘ تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں اسد محمود کی کار مالیتی 40لاکھ روپے چھین لی گئی اور اسے صوابی انٹرچینج کے قریب پھینک دیا گیا۔ لکھن میں ظہیر عباس کے گھر سے 55لاکھ‘ ملک پور میں کوثر بی بی کے گھر سے 6لاکھ روپے اور 5تولہ طلائی زیورات چوری ہو گئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ بنی‘ صادق آباد‘ ویسٹریج‘ نصیرآباد‘ ائرپورٹ‘ نیوٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ہوئیں۔  چیئرمین آئیسکو سے اسلام آباد چیمبر کے
اسلام آباد سے مزید