• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان کی ہدایت پر اسمبلی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب

شیخ جعفر خان مندوخیل — فائل فوٹو
شیخ جعفر خان مندوخیل — فائل فوٹو

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 19 نومبر کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا۔ 

اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا سیشن 28 نومبر تک جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید