• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کے جھوٹے مقدمے میں ریمانڈ بیک کو نہیں مانیں گے: فیصل چوہدری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جھوٹے مقدمے میں ٹرائل کیا گیا، ریمانڈ بیک کو نہیں مانیں گے۔

فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر استعفیٰ دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ریفرنس کے ریمانڈ بیک کرنے کو نہیں مانیں گے۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید