• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی نمائش، شارع فیصل و کارساز کے اطراف اسکولز بند رکھنے کی درخواست

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈی آئی جی ٹریفک نے بین الاقوامی نمائش کے دوران شارعِ فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز بند رکھنے کی درخواست کر دی۔

 ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو خط میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی نمائش کے پیشِ نظر شارع فیصل اور کارساز کے اطراف میں موجود تمام اسکول  19 سے 22 نومبر تک بند رکھے جائیں۔

خط میں لکھا ہے کہ اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

خط میں مزید لکھا ہے کہ اسکول بند کرنے سے نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید