ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز بڑھ کر 2565 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔