• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل میں قریبی رشتے دار ملوث نکلے

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پشاور میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے چند روز قبل ہونے والے قتل میں اس کے قریبی رشتے دار ملوث نکلے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) فقیر آباد طلال احمد نے 10 نومبر کو قتل ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایس پی طلال احمد نے بتایا کہ شاہ حسین کے قتل میں اس کی بیوی، ساس اور دیگر رشتے دار ملوث نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے 10 نومبر کو برطانوی شہری کو جائیداد اور رقم کی لالچ میں قتل کیا۔

ایس پی فقیر آباد نے یہ بھی کہا کہ مقتول کی بیوی نے مدعی بن کر نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید