لاہور( نمائندگان جنگ ،جنگ نیوز )اسموگ کے باعث لاہور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ،پنجاب میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ کیلئے بند کردئے گئے،آئندہ جمعہ، ہفتہ اوراتوارلاک ڈاؤن ہو سکتا ہے،لاہور میں کنسٹرکشن پرپابندی لگانے کا فیصلہ ، ریسٹورنٹس میں داخلہ 4بجے تک ، 8 بجے تک کھانا لینے کی اجازت ہوگی ،مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اسموگ سے انسان کی موت بھی ہوسکتی ہے،سموگ کی بگڑتی صورت حال پر پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔