کراچی(اسٹاف رپورٹر )کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا گیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق چیف ایگزیکٹو (سی ای او) ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کی گئی، جب کہ بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں اوقات کار کے تحت چلے گی ۔ ی ای او نے کہا کہ فیصلہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کی غرض سے کیا گیا۔