• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارتخانہ نے شہریوں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی ٹیمیں بھیجنے کی تردید کردی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔چینی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا کہ سیکورٹی چیلنجز کے باوجود سی پیک اور بی آر آئی پر کام جاری رہیگا۔چینی سفارتخانے کے دو اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے اسلام آباد سے سیکورٹی ٹیمز بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،بیجنگ کیلئے اپنے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔چینی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں، چین پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کرتا ہے، اسلام آباد کے اندرونی معاملات اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہیں کریگا۔چینی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور چین سیکورٹی معاملات پر اعلیٰ فورمز پر رابطے میں ہے۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں چین پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے، کوئی دشمن پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ملک بھر سے سے مزید