• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے حسن عثمانی نے اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کے حسن عثمانی نے ترکمانستان میں ہونے والا اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں حسن نے سیکنڈ سیڈ ترکمانستان کے سلیمان کو شکست دی۔

ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انڈر 14 ایونٹ میں حسن عثمانی نے وائلڈ کارڈ اینٹری حاصل کی تھی۔

پہلے پری کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 8 کو ہرایا اس کے بعد کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 4 کو زیر کیا اور پھر فائنل میں حسن عثمانی نے ترکمانستان کے سیکنڈ سیڈ پلیئر کو ہرایا۔

میزبان ملک کے پلیئر سلیمان ہودیبردیو کے خلاف فائنل میں حسن نے چھ۔ایک اور چھ۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔

حسن عثمانی کی پورے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی رہی، پانچ میچز میں حسن عثمانی نے 10 سیٹ جیتے، صرف ایک سیٹ ڈراپ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید