• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیکی کوشش کرنیوالے 9مسافر جیل منتقل

ملتان( سٹاف رپورٹر) بیرون ملک بھیک مانگنے کے غرض سے جانے کے الزام میں گرفتار 9 مسافروں کو آج عدالت میں پیش کیا جنیں جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز مسافروں کو ملتان ائیرپورٹ سے آف لوڈ کیا تھاملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے ، گرفتار ملزمان میں 2 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں گرفتار ملزمان میں خیرات علی، محمد پرویز، کنیز بی بی، فائز مائی، کلثوم مائی آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں سے ہے ، گرفتار ملزمان کے پاس کسی قسم کی ہوٹل بکنگ نہیں تھی گرفتار ملزمان عمرے اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے ۔
ملتان سے مزید