ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرانجمن تاجران صدربازار کینٹ چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور کلب عابد خان نے کہا ملتان سمیت صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ کے ذمہ دار محکمہ ماحولیات ، محکمہ جنگلات ، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ ترقیاتی ادارے ہیں سارا سال شجرکاری کے نام پر مہم پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کی جاتی ہے یہی وجہ ہے عملی طور پر کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔