• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ کے خاتمے اور بلوچستان میں ہلاکتوں کیخلاف سرائیکی پارٹی کا مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام چوک کچہری ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے خاتمے اور بلوچستان میں سرائیکی وسیب مظفرگڑھ کے دو شہداءکے بلوچستان میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ اور لائرز ونگ پی ایس پی کے صدرملک محمد نعیم اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی‘ مظاہرے میں مقررین نے پنجاب حکومت اور بلوچستان حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور سرائیکی وسیب پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے قیام کا مطالبہ کیا ۔
ملتان سے مزید