• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی ،شعبہ اینڈوکرائنالوجی کے زیر اہتمام ذیابطیس کا عالمی دن منایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شوگر کے حوالے سے شعبہ اینڈوکرائنالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ ذیابیطس کا دن منایا گیا جسمیں شوگر کے مریضوں کو مکمل آگاہی دی گئی۔ نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی،ڈاکٹر عارف رحیم ،شعبہ اینڈوکرائنولوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمدظفر اقبال، ڈاکٹر شہزاد عالم ڈاکٹر ہمایوں ریاض اور ڈاکٹر محمد ساجد سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شوگر تمام بیماریوں کی جڑ ہے جو سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخنوں تک جسم کے تمام اعضاء کو متاثر کرتی ہے ۔
ملتان سے مزید