ملتان(سٹاف رپورٹر)سرعام اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور خاندان کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان آزاد ،پولیس بھاری رشوت لیکر ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکاری ،ملزمان کی باقی بھائیوں کو بھی مارنے کی دھمکیاں ،تفصیل کے مطابق چندروز پہلے محمد مدنی عرف سخی اپنے بیوی اور بچوں کو اندرون لوہاری گیٹ ڈاکٹر کو چیک کرانے کیلئے گیا واپسی پر غلام مرتضی ،معراج ،منصور احمد ،مقصود عرف سودا سمیت دونامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر سوار فیملی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،محمد مدنی عرف سخی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی کی ٹانگ جبکہ بیٹی ثانیہ کے ہاتھ اور بیٹے زویان کے بھی بازو پر گولیاں لگیں جہنیں شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا ۔