دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد 56 برس کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے ہیں۔شاہد کا تعلق بنارس سے تھا اور وہ ایک عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔چند روز قبل انہیں علاج کے لیے بنارس سے دہلی منتقل کیا گیا تھا جہاں بدھ کی صبح انتقال کر گئےان کے پسماندگان میں بیوہ پروین شاہد، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ محمد شاہد کو ہاکی کا جادو گر کہا جاتا تھا ہوگا۔بطور فارورڈ کھیلنے والے شاہد 1980 کے ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے اور اس کے پانچ سال بعد انہیں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کا بھی اعزاز ملا۔وہ اتنے تیز رفتار فاروڈتھے کہ حریف ٹیمیں انہیں مارک کرنے کیلیے دو کھلاڑیوں کی ڈیوٹی لگاتی تھیں ، دریں اثناء پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈ ئیر (ر) خالد کھوکھر اور سکریٹری شہباز احمد نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہاکی کے عظیم کھلاڑی تھے وہ اس کھیل کا آرٹ تھے، پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سیمع اللہ نے بھی ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے اس کھیل میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وہ خطر ناک فاروڈ تھے جن کو اپنے کھیل پر عبور حاصل تھا۔