ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی ویڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے رسیدوں کی ویری فکیشن کے لیے وقت مانگ لیا۔
عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر آج فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔