لندن( نیوز ڈیسک)پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے پیر کو ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 28گیندوں پر 41رنز بنائے اور ساتھ ہی اس فارمیٹ میں وہ رنز کے اعتبار سے کوہلی سے آگے نکل گئے۔جس کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔روہت شرما 159ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4231رنز بناکر اس فارمیٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم 126میچز کھیل کر 4192 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے جبکہ کوہلی 125میچز میں 4188رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہو چکے ہیں، تو یوں بابر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ مستقبل میں اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں۔