• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ مناسب وقت ہے، میاں محمد خان بگٹی

برسلز ( نمائندہ جنگ ) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آئل اینڈ گیس میاں محمد خان بگٹی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز اثاثہ ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کاوقت ہے، حکومت ملک میں جدید بنیادوں پر ترقی کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ اوورسیز حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی مدبرانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے بیرونی دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات کررہی ہے،معاشی استحکام کے ساتھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے۔ موجودہ حکومت ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب بھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ۔میاں شہباز شریف کے اقتدار میں آنے سے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہو جاتے ہیں جو پارٹی قیادت کی عوام دوستی اور علاقائی تعمیر و ترقی کے ضامن ہونے کا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہی مناسب وقت ہے ۔
یورپ سے سے مزید