وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) ممتاز کشمیر ی رہنما شاعر، ادیب و مصنف پروفیسر رفیق بھٹی نے کہا ہےکہ کشمیری عوام کو آرپار آنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے روزنامہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہاقوام متحدہ کی قرارداد ون کے تحت کشمیر ی عوام کو جنگ بندی لائن کے دونوں اطراف انے جائے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ 5اگست 2019کے بعد کشمیر کی سابقہ پوزیشن تبدیل ہو چکی ہے اس کی اب کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں ہے اس کے باوجود جنگ بندی لائن قائم ہے ۔ اس جنگ بندی لائن کے خاتمے کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی کآ اجلاس بلا یا جائے اور تمام کشمیری جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کشمیر سرینڈر پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ پروفیسر رفیق بھٹی نے آئی سی سی بورڈ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ بورڈ نے بھارتی حکومت کے دباو میں آکرچیمپینز ٹرافی کو مظفر آباد ، گلگت، سکردو ھنزہ لے جانے سے آوٹ آف لسٹ کر دیا ۔ اس سے کشمیر پر پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کو کرکٹ میچ سے شامل ہونے پر پابندی عائد کی جائے۔