پیرس (رضا چوہدری)انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے چیئرمین معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے چیف آف آرمی اسٹاف نے سید عاصم منیر نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر واضع موقف سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف اور صرف تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی عوام کی 77سال سے غیر متزلزل حمایت حاصل ہے کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا مقابلہ کرر ہے ہیں ۔اوورسیز سطح کشمیر ی کمیونٹی عرصہ سے سرپا احتجاج ہے مگر اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں بھارتی افواج کے مظالم پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کا حقیقی سفیر ہے، پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نے گذشتہ دنوں نے اپنی تقریر میں ہندو توا نظریئے کا بھر پور انداز سے پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھر پور حمایت و تائید گزشتہ 77برس سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کیلئے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے، مقبوضہ کشمیر کے محکوم لوگ پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں، جو حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کیساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کے بیان کو کشمیری عوام کیساتھ اسلام آباد کی بھر پور وابستگی اور بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے فسطائی نظریئے کیخلاف ایک بھر پور ردعمل کا عکاس قرار دیا۔