• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیو کچلاک پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کچلاک سرکل اطہر رشید، ایس ایچ او نیو کچلاک ملک حمید ودیگر عملے کے ہمراہ جلو گیر ناکے پر معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سواروں نے ناکہ توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان مطیع اللہ اور جہانزیب کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو ٹی ٹی اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لے لی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ قبضے میں لی گئی موٹرسائیکل پیر کی صبح چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ایک شہری سے چھینی تھی جسے گلستان لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے بتایا کہ ان کا دس افراد پر مشتمل ایک گروہ ہے جس کا سرغنہ گرفتار ملزم مطیع اللہ ہے ملزمان نے درجنوں موٹرسائیکلیں اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید