• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء اللہ لانگو کی کامیابی‘ وکلاء کا ان پر اعتماد ہے‘ مصلح الدین ایڈووکیٹ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سریاب ٹاؤن کے صدر ایڈووکیٹ ملک مصلح الدین مینگل اور ترقی پسند پینل کی کابینہ ارکان نے بیان میں میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر عطاء اللہ لانگو کی شاندار کامیابی بلوچستان کی وکلا برادری کی جانب سے ان کی دیانتداری، خدمات اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ۔ان کی کامیابی نہ صرف وکلا بلکہ بلوچستان کے عوام کے لئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔
کوئٹہ سے مزید