کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلاء نے صوبے میں امان و امان کی خراب صورتحال اور کوئٹہ سے کمسن طالبعلم مصور خان کے اغواء کے واقعہ کے خلاف پیر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔