کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر شفقت علی نے کیسکو سینٹرل آپریشن سرکل کے سریاب اور کرانی سب ڈویژنزکے دفاترکادورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کمرشل کیسکوسید محسن بخاری اور دیگرمتعلقہ افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر شفقت علی نے دورےکے موقع پر افسران وملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں اور اس ضمن میں کسی بھی نادہندہ صارف اور غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے کیونکہ بجلی چوری اور غیرقانونی کنکشنز کمپنی پراضافی بوجھ ہے جسے ہرصورت ختم کر دینا چائیے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی لائن پر کام کے دوران کارکنوں کی حفاظت کواولین ترجیح دیں اورحفاظتی اصولوں پربھی سختی سے عمل درآمد کویقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچاجاسکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہاکہ تمام افسران اور ملا زمین ہنگامی بنیادوں پرکام کرکے بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کی وصولی کے اہداف کو پوراکرنے کیلئے اپنااپنا انفرادی کرداراداکریں اور اپنی کارکردگی میں مزیدبہتری لائیں اوراس سلسلے میں بہترین کارکردگی پرافسران وملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔کیسکوچیف نے فیلڈآپریشن افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کے پرانے اورخراب میڑوں کو بروقت تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو نئے برقی کنکشن کے حصول کو بھی کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے۔اسکے علاوہ خراب ٹرانسفارمرزکی برقت مرمت اوران کی دوبارہ تنصیب کو جلد مکمل کیاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ممکن بنائی جاسکے۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوکو سریاب اور کرانی سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوزنے اپنے اپنے سب ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دئیے اور اس موقع پر بعض درپیش مسائل اورتجاویز سے بھی کیسکوچیف کو آگاہ کیاگیا۔