کوئٹہ(این این آئی) آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما شاہجہان بلوچ نے صوبائی حکومت کی طرف سے اخبارفروشوں کے بہبود فنڈ سے اخبارفروشوں کو 5عدد موٹرسائیکلیں دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں وزیراعلیٰ کا اخبار فروشوں کیلئے اقدامات اٹھانا لائق تحسین ہے ۔انہوں نے سیکرٹری اطلاعات عمران آفریدی اورڈی جی پی آر محمد نورکھیتران کا بھی شکریہ اد اکیا کہ انکی ذاتی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ اخبار فروشوں کی بہبود فنڈ کی رقم کو بڑھایا جائے تاکہ مہنگائی میں اخبارفروش زندگی گزارسکیں۔