عارف والا کے نواحی گاؤں 339 ای بی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جس کا شوہر بیرونِ ملک مقیم ہے۔
پولیس نے لاش قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔