• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پی ٹی آئی نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے: شیخ وقاص

شیخ وقاص اکرم— فائل فوٹو
شیخ وقاص اکرم— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے، جو احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

 دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے نوٹس میں نہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، ابھی بات نہیں احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وزیرِ اعلیٰ کے پی نے منتخب نمائندوں کو اپنےحلقوں میں تیاریاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ جدوجہد کنٹینرز اور پولیس کی وجہ سے نہیں رکتی۔

زرتاج گل نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور مقدمات کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید