• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے آنے میں بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آ گئی: ثناء اللّٰہ مستی خیل

ثناء اللّٰہ مستی خیل — فائل فوٹو
ثناء اللّٰہ مستی خیل — فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکنِ اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آتے ہوئے بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آ گئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا ثناء اللّٰہ مستی خیل کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ بھارت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان پُرامن ملک ہے، دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آگئی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، حکومتوں کی پالیسی کو چھوڑ کر کھیلوں کو کھیلوں کی حد تک رہنا چاہیے۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ ضرورت پڑی تو فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے کیسے فیصلہ کرلیا کہ پی سی بی کو قائمہ کمیٹی سے نکالا جائے، نگراں سسٹم پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید