لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا ورچوئل اجلاس جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی زیر صدارت ہوا جسمیں ممبران نے متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا کہ ہر ماہ کے پہلے منگل کو پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس ضرور ہونا چاہیے۔اجلاس میں شہزاد سعید چیمہ ،عثمان ملک،فیصل میر،،میاں ایوب، عنایت علیشاہ،آصف بشیر بھاگٹ،ڈاکٹر خیام،علامہ یوسف اعوان،مہر غلام فرید کاٹھیا،رائے شاہجہان بھٹی ،ارشد جٹ،رانا رفاقت،میاں اظہر حسن ڈار،ثمینہ پگانوالہ، خان آصف خان،تسنیم قریشی،اعجاز سمہ،راحیل کامران چیمہ،محسن ملہی،طیب محمود چٹھہ،سردار اظہر،امجد نواز بوبی نے شرکت کی۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ اور ورکرز کی اونر شپ سے 30نومبر کے پروگرام کامیاب بنائینگے۔آصف بشیر بھاگٹ نے کہا کہ یوم تاسیس کے پروگرام الگ الگ کرنے کی بجائے ضلع اور سٹی تنظیمیں ملکر کریں ۔خان آصف خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کیلیے پنجاب سے سیٹیں لینا ہونگی ۔