• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر رشیدجماعت اسلامی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل،3نائب صدور

لاہور ( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صوبائی مجلسِ شوریٰ سے مشاورت کے بعد ڈاکٹر بابر رشید کو آئندہ تین سال کےلئے صوبائی سیکرٹری جنرل، نصر اللہ گورائیہ ، ذکر اللہ مجاہد ،رانا عبد الوحید خان کو نائب امراء اور رانا تحفہ دستگیر احمد ،میاں رحمت اللہ وٹو،محمد اویس گھمن کو ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مقرر کر دیاہے۔ جاوید قصوری نے اپنے بیان میں کہا ہے جماعت اسلامی موروثیت سے پاک جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں 25کروڑ عوام کی ترجمانی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کے اندر عوامی مسائل کی سیاست کر رہی ہے۔