• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری، شیخ رشید و دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت  نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 8 ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے شیریں مزاری، شیخ رشید، میجر (ر) طاہر صادق و دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ و اکرام امین منہاس اور پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔

درخواست بریت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر ملزمان کی بریت نہیں بنتی، ان کی بریت ٹرائل پر اثر انداز ہو سکتی ہے،  اس اسٹیج پر بریت کے فیصلے سے پراسیکیوشن کی شہادتیں متاثر ہو سکتی ہیں، امجد خان نیازی کی سرگودھا عدالت سےبریت کو بھی پراسیکیوشن نے چیلینج کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں درخواست بریت دائر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید