• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ‘ عمران و دیگر کے بیرون ملک سفر پر پابندی

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نےجی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان بشمول بانی تحریک انصاف عمران خان‘ عمر ایوب‘ شبلی فراز‘ شہباز گل‘ مراد سعید‘ حماد اظہر‘ زلفی بخاری اور صداقت عباسی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن کو خط بھجوا دیا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے۔ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید