• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، 24 نومبر کے احتجاج پر گفتگو

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں 24 نومبر کے احتجاج اور پارٹی و سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید