ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدرحسین واہگہ نے کہا ہے کہ بچے قدرت کاانمول عطیہ ہیں۔ ان کی تعلیم وتربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی ہماری قومی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گل گشت ہائی سکول میں بچوں سے اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او سکینڈری ملتان شیخ محمد رفیق، سابق ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان اسلم خان قیصرانی، سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، پرنسپل سکول ہذا شاہ محمد، ایجوکیشن آفیسر میاں منیر احمد، ماہر تعلیم رانا جاوید مصطفی اور ڈاکٹر خورشید علی سمیت دیگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ سکول سے باہر بچوں کا سروے کرایاجارہاہے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حقوق ہے۔