وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل (3) 154 کے تحت ہر 90 دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کو بنے 9 ماہ مکمل ہونے والے ہیں مگر اب تک سی سی آئی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت اب تک 3 اجلاس ہونے چاہیے تھے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلا کر آئینی ذمے داری پوری کی جائے۔